تشدد کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا : فیاض الحسن چوہان
11 دسمبر 2019 (17:07) 2019-12-11

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں بیچ بچائو کرنے ہسپتال آیا تھا اور مجھ پر تشدد کیا گیا وکلاء کی جانب سے مجھے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف پسند وکلاء آج رنجیدہ او ر دکھی ہیں ، آج وکلاء کی طرف بہت بڑا ظلم ہے،قانون پسند وکلاء اس کی سخت مذمت کرتے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر قانو ن پنجاب راجہ بشارت کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ واقع میں ملوث وکلاء کو نشان عبرت بنایا جائے گا، وکلاء کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں اپنی جان پر کھیل کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی تاہم وکلاء نے مجھے ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔


ای پیپر