پی آئی سی پر وکلا ءگردی،وزیر اعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا
11 دسمبر 2019 (16:18) 2019-12-11

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں وکلاءکی جانب سے وکلاءگردی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں وکلاءگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیںوزیراعظم نے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔


ای پیپر