سکرین شوٹ

پہلا ٹیسٹ، فواد عالم کو سری لنکا کیخلاف سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا
11 دسمبر 2019 (11:21) 2019-12-11

راولپنڈی: پاکستان کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک دہائی بعد میدان سج چکا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوچکا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کے مطابق فواد عالم گیارہ رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، یاسرشاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا۔

اسد شفیق، محمد رضوان، عثمان شنواری، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، بابراعظم، نسیم شاہ اور حارث سہیل ٹیم میں شامل۔ عابد علی اور عثمان شنواری ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ سری لنکا کےخلاف قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی اسپنر شامل نہیں۔


ای پیپر