File Photo

امریکہ نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا
11 دسمبر 2018 (23:37) 2018-12-11

واشنگٹن:وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کو دوٹوک جواب کے بعد ٹرمپ کو کچھ سمجھ نہ آئی تو پاکستان کیخلاف نیا محاذ کھول دیا ،اب ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان پر نیا الزام لگاتے ہوئے بلیک لسٹ کر دیا ہے .

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے الزام میں پچھلے سال پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کیلئے نام واچ لسٹ میں رکھا تھا ،تاہم اب امریکہ نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے ،امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انٹرنیشنل ایکٹ برائے مذہبی آزادی 1998 کے تحت پاکستان سمیت سعودی عرب، چین، ایران، شمالی کوریا، برما، اریٹیریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں سے روا سلوک پر پاکستان پر دبا ئو بڑھانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔


ای پیپر