Source : Facebook

وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری پر خطرے کی تلوار
11 دسمبر 2018 (23:20) 2018-12-11

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ بروز بدھ سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ بدھ دن ساڑھے 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔

زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔


ای پیپر