File Photo

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف نیب کے اہم انکشافات
11 دسمبر 2018 (21:59) 2018-12-11

لاہور :نیب نے خواجہ برادران کی گرفتاری کی وجو ہات بھی بتا دیں ،نیب کے مطابق خواجہ برادران نے قیصر امین بٹ اور ندیم ضیا کے ساتھ مل کر ائیر ایو نیو سوسائٹی بنائی ،بعد میں ائیر ایو نیو سوسائٹی کا نام تبدیل کر کے پیرا گون سوسائٹی رکھا گیا ، خواجہ برادران پیرا گون سوسائٹی سے فائدے بھی حاصل کرتے رہے جبکہ خواجہ سعد رفیق نے اس معاملہ میں اپنے اختیار ات کا ناجائز استعمال بھی کیا ،انہوں نے سوسائٹی کی تشہیر میں بھی اپنے ناجائز اثرو رسوخ کا استعمال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کی گرفتاری کی وجوہا ت بتا دیں ،نیب کے مطابق خواجہ برادران نے پہلے ائیر ایور نیو کے نام سے ایک سو سائٹی بنائی جس کا نام بعد میں تبدیل کر کے پیر اگون سٹی رکھ دیا گیا خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیار ات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے سوسائٹی کی تشہیر بھی کروائی ،اپنی جان پہچان والے لوگوں کو بھرتی کیا ۔

پیر اگون سٹی کے چیف ایگزیکٹو قیصر امین بٹ جب سے وعدہ معاف گواہ بنے خواجہ برادران کی مشکلات میں اضافہ بڑھتا گیا ،گرفتاری سے قبل خواجہ سعد رفیق نے قیصر امین بٹ کے حوالے سے اسمبلی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ قیصر امین بٹ کو نیب کی حراست میں ممنوعہ ڈرگ استعمال کروائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی قوت مدافعت کم ہو جائے اور وہ عدالت کے سامنے زیادہ کچھ نہ بول سکیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان پر مرضی کے بیانا ت لینے کیلئے بھی تشدد کا سہارا لیا جاتا ہے ،رپورٹ کے مطابق نیب اپنی حراست میں تو ملزم سے سب کچھ کہلوا سکتی ہے لیکن 164کے تحت جب ملز م سیشن جج کے سامنے اپنا بیان قلم بند کرواتا ہے تو اس وقت نیب کی نہیں چلتی ،سیشن جج کے سامنے قیصر امین بٹ نے اس پورے سکینڈل کے بارے میں بڑے بڑے انکشافات کیے ۔

قیصر امین بٹ نے انکشاف کیا کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پیرا گون سوسائٹی کے اصل مالک ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ندیم ضیا سوسائٹی کا اکاﺅنٹس چلاتے ہیں ،انہوںنے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ غزالہ سعد اور ندیم ضیا کی اہلیہ شمع ندیم بھی حصہ دار ہیں ،قیصر امین بٹ نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا کہ خواجہ برادران نے ندیم ضیا اور مجھے پیراگون میں ففٹی ففٹی کا حصے دار بنا یا ، خواجہ سعد رفیق نے ہی مجھے ندیم ضیا سے ملوایا اور کہا کہ یہ کام کا لڑکا ہے اس کو رکھ لو اور کاروبار میں شامل کر و ،پیراگون سوسائٹی کا معاملہ 2000میں شروع ہوا اور خواجہ برادران نے موضع جھگیاں میں 900کنال کے لگ بھگ زمین خریدی اور بعد ازاں اسے عربن ڈویلپرز کو فروخت کر دیا ،اس ساری زمین کی مالیت تقریبا 14ارب روپے بنتی ہے ۔

واضح رہے اس پیراگون سوسائٹی سکینڈل میں ملوث قیصر امین بٹ پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں اور اطلاعات کے مطابق وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں ، خواجہ برادران کی گرفتاری کے پیچھے قیصر امین بٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔نیب کے مطابق اگلے چند روز میں خواجہ برادران کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جائیگی ۔


ای پیپر