Source : Twitter

حکومت نے برطانیہ میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی
11 دسمبر 2018 (18:23) 2018-12-11

لندن: برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات‘ اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ پاک بر طانیہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے معاہدے کی جلد توثیق پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان منی لاندرنگ ‘ انسداد دہست گردی اور اثاثہ جات ریکوری سمیت متعدد شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جبکہ پاک برطانیہ سٹریٹجک مزاکرات کا چوتھا دور 2019 ءکی پہلی سہہ ماہی میں لندن میں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی وزیر خارجہ مسٹر جیریمی ہنٹ نے ٹیلی فون کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات‘ اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ فریقین کا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار ‘ پاک برطانیہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر تبادلہ خیال اور معاہدے کی جلد توثیق پر اتفاق کیا گیا۔

پاک برطانیہ سٹریٹجک مذاکرات کا چوتھا دور 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں لندن میں کرنے پر اتفاق جبکہ علاقائی سیکیورٹی ‘ انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے آرگنائزڈ کرائم ‘ منی لانڈرنگ ‘ اثاثہ جات کی ریکوری ‘ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے آرگنائزڈ کرائم‘ مانی لانڈرنگ ‘ اثاثہ جات کی ریکوری‘ اتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔


ای پیپر