Source : Twitter

پاکستان کو بیلجیم سے عبرتناک شکست ،ورلڈ کپ سے باہر
11 دسمبر 2018 (18:05) 2018-12-11

بھونیشور: پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2018سے بھی باہر ہو گیا ، بیلجیم نے بہترین پر فارمنس دکھاتے ہوئے ناک آﺅٹ مرحلہ میں پاکستان کو 5-0سے شکست دیدی.

چار مرتبہ کا عالمی چیمپپئن پاکستان ایک دفعہ پھر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا ، پاکستان کو میچ کے دوران کئی مواقع ملے جسے پاکستان نے ضائع کیا ، بیلجیم کی ٹیم شروع سے ہی میچ پر حاوی رہی اور باآسانی گول اسکور کیے، بیلجیم کااب کوارٹر فائنل میں جرمنی کیساتھ مقابلہ ہو گا ۔

واضح رہے بہتر گول اوسط پر پاکستان نے کوئی میچ نہ جیت کر بھی ناک آوٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا،قومی ٹیم آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کھیل رہی تھی اس سے قبل قومی ٹیم کوالیفائی نہ کرسکی تھی، آٹھ سال پہلے بھارت میں ہی گرین شرٹس نے ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی تاہم اس میں آخری نمبر پر رہی تھی۔


ای پیپر