بیونسے کی انڈیا میں مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں پرفارمنس
11 دسمبر 2018 (17:51) 2018-12-11

ممبئی :انڈین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کے موقع پر جہاں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات نے شرکت کی وہیں پر ہالی ووڈ سٹار بیونسے کی پرفارمنس نے سب کے دل جیت لئے اور فلمی حلقے ان کی آمد پر حیران رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی ممتاز پرفارمر ٗ گلوکارہ بیونسے ان دنوں انڈیا میں ہیں جہاں انہیں انڈیا کے ممتاز بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر بیونسے نے روایتی انڈین لباس اور زیورات پہن کرتقریب میں اپنے مشہور گیت پیش کئے۔ اس تقریب میں بیونسے سمیت سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن اور بالی وڈ کی اہم شخصیات بھی مدعو کی گئی ہیں۔


ای پیپر