File Photo

پنشنرز حضرات کیلئے بڑی خوشخبری
11 دسمبر 2018 (17:47) 2018-12-11

پشاور:3لاکھ 97ہزار ریٹائرڈ ای او بی آئی کے پنشنرز کے پنشن میں 20فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے 20فیصد اضافہ کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھیجوا دی گئی ہے.

ای او بی آئی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ساڑھے چھ ہزار روپے کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لئے یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ای او بی آئی کے پنشنرز کے پنشن میں بیس فیصد اضافہ کی منظوری وزیر اعظم کی منظوری کے ساتھ نافذ العمل کردی جائیگی.

ای او بی آئی کے پنشنرز میں اس حوالے سے شدید بے چینی بھی پائی جا رہی ہے تاہم حکومت کی جانب سے بیس فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس پر ریٹائرڈ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے .


ای پیپر