Source : Facebook

ایک لاکھ پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کا سنہری موقع 
11 دسمبر 2018 (17:38) 2018-12-11

پشاور : ایک لاکھ نوکریوں کی فراہمی کے لئے قطر ویزا مرکز پشاور میں قائم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں شہری روز گار کے لئے خلیجی ممالک اور ملایشیاءجاتے ہیں قطر سے خیبرپختونخوا او رضم ہونے والے قبائلی اضلاع سے سینکڑوں شہریوں کو نوکریوں کی فراہمی کے لئے مرکز پشاور میں قائم کیا جا رہاہے.

قطر میں ڈرائیونگ سمیت مختلف روزگار کی فراہمی کے لئے مرکز قائم ہونے کے بعد ان سے ابتدائی ٹیسٹ و انٹرویوز لئے جائینگے اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو قطر بھیجوایا جائے گا۔ پاکستانی شہریوں کو قطر میں 1لاکھ نوکریوں کی فراہمی کے لئے پشاور کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد میں مراکز قائم کئے جا رہے ہیں نوکریوں کے حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی بھی مکمل کی گئی ہے.

پشاور ،کراچی ، اسلام آباد میں روز گار کے لئے قطر ویزہ مراکز آئندہ سال سے کھولے جانے کے امکانات ہیں ۔ خیبرپختونخوا اور ضم ہونے والے اضلاع کے لئے قطر کی نوکریوں کے لئے کوٹہ زیادہ مختص کیا جا رہاہے


ای پیپر