دلیپ کمار 96سال کے ہوگئے
11 دسمبر 2018 (17:30) 2018-12-11

ممبئی :بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکے قریبی احباب نے ان کی 96ویں سالگرہ منائی ٗ اس موقع پر فلم انڈسٹری سے اہم شخصیات نے ان کیلئے تہنیتی پیغام بھیجے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے لیجنڈاداکار دلیپ کمار 96 برس کے ہوگئے ۔اس موقع پر گھر میں دلیپ کمار کے قریبی احباب نے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور بالی ووڈ کے اہم لوگوں نے ان کی سالگرہ پر انہیں صحت مند لمبی عمر کی دعائیں بھی دیں

دلیپ کمار اپنی منفرد اور جاندار اداکاری کے باعث الگ پہچان رکھتے ہیں جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی مشہور فلمیں دیں اورخوب شہرت کمائی۔ ماضی کے دور کی ان کی فلمیں آج بھی مقبولیت میں ثانی نہیں رکھتیں۔


ای پیپر