پاکستان مالی بحران سے نکل چکا ہے: عبدالرزاق دائود
11 دسمبر 2018 (17:07) 2018-12-11

ٹوکیو : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ساری رقم نہیں ملی تاہم پاکستان مالی بحران سے نکل چکا ہے ۔ انہوں نے جاپانی حکومت سے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں آزاد تجارتی معاہدہ کرنے کی درخواست بھی کی ہے ۔

عبدالرزاق داؤد نے یہ بات جاپان اور پاکستان کے درمیان چھٹے بزنس ڈائیلاگ سے ٹوکیو میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں جو اتار جڑھاؤ آیا اسے مزید بہتر طریقہ سے ہینڈل کیا جا سکتاتھا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے سعودی عرب سے مکمل رقم تا حا ل موصول نہیں ہوئی جبکہ متحدہ عراب امارات نے بھی فوری طور پر رقم فراہم نہیں کی ہے جبکہ چین کا اپنا الگ طریقہ کار ہے ۔ 


ای پیپر