پرتشدد مظاہروں کیخلاف فرانسیسی صدر نے ہتھیار ڈال دئیے
11 دسمبر 2018 (16:43) 2018-12-11

پیرس :فرانس میں پر تشدد مظاہروں کے بعد صدر میکرون نے ہتھیارڈال د یئے ، جنوری سے تنخواہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

قوم سے ٹیلی وژن پر خطاب میں صدرمیکرون نے جنوری سے کم سے کم تنخواہ 100یورو بڑھانے اورپنشنز پر عائد ٹیکسز میں اضافہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ اوورٹائم ٹیکس کاخاتمہ اور پنشن کی مد میں کاٹی جانیوالی رقم میں بھی کٹوتی کردی جائے گی۔

صدر میکرون نے اعتراف کیا کہ ان کے بیان سے کچھ لوگوں کی دل آزاری ہوئی، وہ سمجھتے ہیں کہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں مظاہرے دیرینہ مسائل کا نتیجہ ہیں۔


ای پیپر