نیب میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی طلبی
11 دسمبر 2018 (16:17) 2018-12-11

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے سابق صدرمملکت و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا ہے، بلاول بھٹو زرداری کو نجی کمپنی پارک انکلیو کے شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے نیب کی طلبی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو جس کمپنی کے کیس میں 13 تاریخ کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے، اس کمپنی کے قیام کے وقت بلاول کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی اور وہ کمپنی کا کم عمر ترین شیر ہولڈر تھا، نیب کے اس اقدام کا مقصد پیپلز پارٹی کی قیادت پر دبا ؤالنا ہے۔

فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ شکریہ نیب ! مزید ایسے کام کرکے خود ہی اپنے آپ کو ایکسپوز کررہی ہے کہ وہ حکومت کا ایک سیاسی بازو ہے۔


ای پیپر