فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

نیب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کر سکا، نہ قیامت تک کر سکے گا: شہباز شریف
11 دسمبر 2018 (15:35) 2018-12-11

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نیب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کر سکا، نہ قیامت تک کچھ ثابت کر سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی ہے۔ اسلیے نیب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کر سکا۔

صحافی نے سوال کیا آپ نیب مقدمات سے بچنے کے لیے کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں؟ جس کا شہباز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روک لیا۔ وہ نجی ایئر لائنز کی پرواز سے دوحہ جا رہے تھے۔

ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت سے جانے کی اجازت مل گئی، صحافی نے سوال کیا میاں صاحب آپ تو اب ہنستے بھی نہیں ؟ جس پر نواز شریف بولے، ہنسنا کیسا ہم تو کھل کے رو بھی نہیں سکے۔


ای پیپر