غزہ پر بڑے حملے کی تیاریاں
11 دسمبر 2018 (15:34) 2018-12-11

تل ابیب:اسرائیل کی طرف سے غزہ پر بڑے حملے کی تیاریوں کی اطلاعات ٗ سفارتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

اسرائیلی وزیر داخلی سلامتی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو غزہ پر بڑے حملے کی تیاری کررہے ہیں۔حماس او راسرائیل کے درمیان بظاہر جو تعاون نظرآرہا ہے وہ محض کردار کی تقسیم ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس غزہ پٹی سے نکلے تو قطر وہاں پہنچ گیا اور اس نے کروڑوں ڈالر اہل غزہ پر لگادیئے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ وہ عرب ٗاردن اور غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ گرما گرمی نہیں چاہتے البتہ اگر ہمارے سامنے کوئی اور راستہ نہیں رہیگا تو اسرائیلی فوج ضرورت پڑنے پر کارروائی کرے گی۔


ای پیپر