یمن میں ایران کی موجودگی نہیں چاہتے : امریکہ
11 دسمبر 2018 (15:10) 2018-12-11

ابوظہبی: امریکہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ یمن میں ایران کا وجود نہیں چاہتا 

ایک بیان میں امریکہ کے نائب معاون وزیر خارجہ برائے امور خلیج نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ حکومت چاہتی ہے کہ سعود ی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد یمن کی آئینی حکومت کی مدد جاری رکھے او راس کی مدد کا سلسلہ بند نہ کرے۔

امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن کا مستقبل ایران کے بغیر دیکھنا چاہتے ہیں۔ حوثیوں کی بغاوت سے پیدا ہونے والی جنگ کے تناظر میں ہمارا موقف یہی ہے کہ آئندہ یمن میں ایران کا کوئی وجود نہ ہو۔


ای پیپر