وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی سکروٹنی کیلئے بڑا اقدام 
11 دسمبر 2018 (15:00) 2018-12-11

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی بھی سکروٹنی کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کی اسکروٹنی کے لئے نیا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس سلسلہ میں سرکاری ملازمین سے تفصیلات مانگنے کیلئے ایک فارم جاری کر دیا گیا ہے ۔

وفاقی حکومت کی طرف سے ملازمین کو ذاتی اور پیشہ وارانہ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فارم میں ملازمین کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، دہری شہریت، جنس، بلڈ گروپ، پاسپورٹ نمبر، ازدواجی حیثیت، شریک حیات کی دہری شہریت اور بچوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

فارم میں مذہب، گاڑی، موٹر سائیکل، معذور ہونے یا نہ ہونے، عہدہ، اسکیل اور سرکاری ملازمت شروع کرنے کی تاریخ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ سروس گروپ، تعیناتی کا مقام، صوبے کا نام، تعلیمی قابلیت، گزشتہ 3 سال میں حاصل ٹریننگ، رہائش اور یکم جولائی 2018ئتک کی پوزیشن کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔


ای پیپر