فوٹو بشکریہ فیس بک

ہنسنا کیسا ہم تو کھل کے رو بھی نہیں سکے: نواز شریف
11 دسمبر 2018 (14:03) 2018-12-11

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت سے جانے کی اجازت مل گئی، صحافی نے سوال کیا میاں صاحب آپ تو اب ہنستے بھی نہیں ؟ جس پر نواز شریف بولے، ہنسنا کیسا ہم تو کھل کے رو بھی نہیں سکے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نیب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نیب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کر سکا، نہ قیامت تک کچھ ثابت کر سکے گا۔ اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافی نے سوال کیا آپ نیب مقدمات سے بچنے کے لیے کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں؟ جس کا شہباز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ادھر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روک لیا۔ وہ نجی ایئر لائنز کی پرواز سے دوحہ جا رہے تھے۔


ای پیپر