صدر عارف علوی کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری
11 دسمبر 2018 (13:59) 2018-12-11

مدینہ منورہ:سعودی عرب کے دورہ کے دوران صدر پاکستان عارف علوی کی مسجد نبوی میں حاضری ٗ ایئر پورٹ پر پرجوش استقبال 

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز مسجد نبوی شریف کی زیارت کی ۔ اس موقع پر مسجد سیکیورٹی فورس کے کمانڈر اور متعدد عہدیدار ان کے ہمراہ تھے۔

سعودی عرب پہنچنے پر صدر مملکت کا استقبال نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے کیا۔ مسجد نبوی کے اندر صدر مملکت کی کیفیت جذباتی ہو گئی اور انہوں نے نماز پڑھی اور خصوصی دعا بھی کی ۔ 


ای پیپر