فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روک دیا
11 دسمبر 2018 (13:27) 2018-12-11

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کو ایف آئی اے نے طیارے سے آف لوڈ کر دیا۔ وہ نجی ایئر لائنز کی پرواز سے دوحہ جا رہے تھے۔

حمزہ شہباز کو طیارے سے آف لوڈ کیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اسے موجودہ حکومت کی جانب سے ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائی کی ایک کڑی قرار دیا ہے۔


ای پیپر