فوٹو بشکریہ فیس بک

کابل دھماکہ: 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
11 دسمبر 2018 (13:02) 2018-12-11

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدای کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں آرمڈ فورسز کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے امریکی جنرل میکنزی نے کہا کہ افغان جنگ میں پیشرفت نہیں ہورہی، بڑی تعداد میں افغان فوجیوں کی اموات ناقابل برداشت ہیں، افغانستان سے اچانک انخلا یا حکمت عملی میں تبدیلی نقصان دہ ہوگی۔

جنرل میکنزی کا مزید کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ افغان فوج کو صلاحیت حاصل کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا، ابھی افغانستان چھوڑا تو افغان فوج کامیابی سے اپنا دفاع نہیں کرسکے گی۔ طالبان سے مذاکرات سے متعلق جنرل میکنزی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان بھی جمود کا شکار ہیں۔ زلمے خلیل زاد کی امن مذاکرات کی کوشش امریکا کے لیے نیا موقع ہے۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ایک بار پھر پاکستان سے افغانستان میں امن کے لیے تعاون کی درخواست کر دی ہے۔


ای پیپر