فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں، صرف اضافی فون پر ٹیکس ہوگا: فواد چودھری
11 دسمبر 2018 (12:13) 2018-12-11

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے واضح کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں، صرف اضافی فون پر ٹیکس ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے ٹیکس کلچر اپنانے پر زور دیا، لکھا 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم مہنگے فون پر 38 فیصد تک ٹیکس واجب الادا ہے۔ اس سے زیادہ مناسب ٹیکس پالیسی کیا ہو گی، ملکی ترقی کیلئے سب کو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں کہا دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں۔ موبائل درآمد پر ٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے چلے گا؟؟؟

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے۔ اب انہیں فیصلہ کرنا ہے باقی عمر جیل میں گزارنی ہے۔ حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، معیشت اور گورننس چیلنج کا سامنا ہے۔

وزیراعظم ریاست مدینہ کے تخیل پر کام کر رہے ہیں، عمران خان کی مخلصانہ کوششوں پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ قوم کے پیسوں پر ماضی کے حکمرانوں نے عیش کی، اب ایسا نہیں چلے گا۔ عمران خان نے تمام وزرا کو بتا دیا ہے کہ آپ کو جواب دینا ہوگا۔ تمام وزارتوں نے اپنے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی۔


ای پیپر