فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

میچ کے دوران ویرات کوہلی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
11 دسمبر 2018 (11:34) 2018-12-11

سڈنی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ ہی نہیں رقص بھی خوب کرتے ہیں، ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا فیصلہ ہونے سے قبل ویرات کوہلی محو رقص تھے، انکے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کے ہاتھوں 31 رنز کی شکست ہو گئی، فتح کے بعد بھارت نے چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ایڈیلیڈ میں ہونیوالے افتتاحی ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کے 323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ شون مارش 60 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، ٹِم پینی نے 41 رنز بنائے جبکہ نیتھن لیون 38 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ میں 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے چتیشور پوجارا کو بہترین پلیئر کا ایوارڈ ملا


ای پیپر