فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

مودی سرکار کا عام انتخابات سے قبل بڑے امتحان کا نتیجہ آج آئے گا
11 دسمبر 2018 (10:59) 2018-12-11

نیو دہلی: مودی سرکار کا عام انتخابات سے قبل بڑے امتحان کا نتیجہ آج آئے گا، نومبر اور دسمبر میں 5 بھارتی ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے ووٹروں کی گنتی شروع ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس 3 ریاستوں میں آگے ہے جبکہ ایک میں بی جے پی کا پلڑا بھاری ہے جبکہ تلنگانہ میں تلگو رسام پارٹی آگے ہے۔ 2 ماہ میں کئی مرحلوں میں بھارت کی 5 ریاستوں چھتیس گڑھ، میزورام، تلنگانہ، راجستھان اور مدھیا پردیش میں پولنگ ہوئی۔

بھارتی الیکشن کمیشن نے تمام ریاستوں کے ووٹز کی گنتی آج کرنی ہے۔ کانگریس کو آج انتخابات جیتنے کے بعد عام انتخابات کے لیے بی جے پی پر نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔


ای پیپر