فوٹو بشکریہ فیس بک

مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی دنیا کی مہنگی ترین شادی قرار
11 دسمبر 2018 (10:27) 2018-12-11

نیو دہلی: بھارتی کھرب پتی تاجر مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی کو دنیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی نے مہمانوں کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں اور سیکڑوں لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کا انتظام کیا ہے۔ ہیلری کلنٹن بھی شادی میں شریک ہوئیں۔

سنگیت کی تقاریب جاری ہیں، شاہ رخ خان سمیت بالی وڈ اسٹارز نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔ امریکی گلوکارہ بیونسے نے بھی سنگیت کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

شادی میں کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں، شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت تین لاکھ بھارتی روپے ہے، دعوت نامے کے باکس میں قیمتی پتھر اور نیکلس بھی رکھا گیا ہے۔

27 سالہ عیشا امبانی کی 33 سالہ میری آنند سے شادی ہو رہی ہے جس کی تیاریاں اودھ پور میں ایک ہفتے قبل ہی شروع ہو چکی ہیں، شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اودھے پور کے خالی رہنے والے ائیرپورٹ پر اب تک سو سے زائد پروازیں لینڈنگ کر چکی ہیں۔

فوربز میگزین میں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریلائنس انڈسٹریز امبانی کے اثاثوں کی تعداد سینتالیس بلین ڈالرز کے قریب بنتی ہے، نیوز میگزین انڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کے لیے سمندر کنارے ایک گھر بک کیا گیا ہے جو  کہ پچاس ہزار سکوائر فٹ پر محیط ہے۔


ای پیپر