فوٹو بشکریہ فیس بک

چینی سائنس دانوں نے دنیا کی سب سے طاقتور ایم آر آئی مشین بنانے کا اعلان کر دیا
11 دسمبر 2018 (09:37) 2018-12-11

بیجنگ: چینی سائنس دانوں نے دنیا کی سب سے طاقتور ایم آر آئی مشین بنانے کا اعلان کر دیا۔ نئی مشین کے ذریعے انسانی جسم کا چھوٹے سے چھوٹا سیل بھی سکین کیا جا سکے گا۔

چینی میڈیا کے مطابق سائنس دانوں نے جدید ترین ایم آر آئی مشین کا ڈیزائن تیار کرلیا ہے۔ نئی مشین انسانی دماغ کے خلیوں کو 10 ملین ملی میٹر بڑا کر کے دکھائے گی، جس سے بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں آسانی ہو گی۔

مشین بنانے میں 5 سال کا عرصہ درکار ہے۔ ایم آر آئی مشین کو پہلے جانوروں پر ٹیسٹ کیا جائے گا۔


ای پیپر