امریکی عدالت نے محمد بن سلمان کو طلب کر لیا
11 اگست 2020 (22:00) 2020-08-11

واشنگٹن:سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس افسر کی شکایت پر واشنگٹن کی ایک امریکی عدالت نے محمد بن سلمان کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے سعودی عرب کے ولی عہد کے ہمراہ 13 سعودی حکام کو بھی طلب کیا ہے جن میں دو افراد امریکہ میں مقیم ہیں،سعد الجبری نے اپنی شکایت میں لکھا کہ بن سلمان نے انکے بچوں کو بھی اغوا کروایا اور سعودی عرب میں مقیم انکے بعض عزیز اقارب کو گرفتار کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ، محمد   بن سلمان عدالت کے چنگل سے بچنے کے لئے امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ پومپئو کا سہارا لے سکتے ہیں۔

 سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس افسر سعد الجبری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان انہیں سابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ امریکی عدالت نے سعودی عرب کے ولی عہد کے ہمراہ 13 سعودی حکام کو بھی طلب کیا ہے جن میں دو افراد امریکہ میں مقیم ہیں۔سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس افسر اور سابق ولی عہد محمد بن نائف کے قریبی معتمد سعد الجبری کا کہنا ہے کہ بن سلمان نے 2018 میں کینیڈا میں ایک ٹیم کے ذریعہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جسے کینیڈا کی پولیس نے ناکام بنا دیا تاہم انہیں بدستور سعودی ولی عہد کی جانب سے جان کا خطرہ لاحق ہے۔


ای پیپر