مریم نواز کی گاڑی پر حملہ ،شہباز شریف نے خاموشی توڑ دی 
11 اگست 2020 (19:16) 2020-08-11

لاہور :مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے نیب آفس کے باہر مریم نواز کی گاڑی پر حملے، پتھراؤ اور کارکنان پر پولیس شیلنگ کی پرزور مذمت کی ۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ کارکنان پر شیلنگ ، پتھراؤ اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے، عمران نیازی غیر جمہوری، غیر قانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔


ای پیپر