نیب پر حملہ کس نے کروایا ؟اصل چہرہ بے نقاب 
11 اگست 2020 (19:05) 2020-08-11

لاہور :پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ آج میڈیا نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ اجاگر کردیا۔

لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میڈیا آج کے واقعات کا عینی شاہد ہے،انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ نیب کے دفتر پر کسی نے حملہ کیا ہے، ن لیگ نے آج سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ دہرائی ہے۔

راجا بشارت نے کہا کہ مریم نواز کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، وہ چند کارکنوں کو نیب لے کر جاتیں تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ثابت کردیا کہ وہ اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔


ای پیپر