مریم نواز پر حملے کے بعد بلاول بھٹو کا پہلا ردعمل 
11 اگست 2020 (18:02) 2020-08-11

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ مریم نواز اور ان کے پارٹی ورکرز پر پتھراؤ قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور میں پولیس کی جانب سے آج مریم نواز اور ان کے پارٹی ورکرز پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں خلافِ قانون اور خلافِ ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے الزام میں انکوائری کے لیے آج طلب کر رکھا تھا۔


ای پیپر