پاکستان انگلینڈ سے جیتا ہوا میچ کیسے ہارا ،بڑی خبر سامنے آگئی 
11 اگست 2020 (18:01) 2020-08-11

کراچی :سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ناتجربہ کاری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست پر ردِعمل دیتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ ایسے لوگ لگادیے گئے ہیں، جنہیں کاپی پنسل پکڑنے کا شوق ہے،انہوں نے کہا کہ کاپی پنسل پکڑنے کے بجائے کھلاڑیوں کو وہ بتائیں جو آنکھوں سے دیکھیں، جنہیں کاپی پنسل پکڑنی ہے تو وہ کالج یا اسکول میں جاکر پڑھیں۔

سابق کپتان نے ٹیسٹ کے حوالے سے کہا کہ 277 رنز چوتھی اننگز میں بنانا بہت مشکل ہوتا ہے، شروع میں اسپنر لگائے جاتے تو میچ جیت سکتے تھے،ان کا کہنا تھا کہ اسی گراؤنڈ میں ہم اسپنرز کے ساتھ کئی میچز جیت چکے ہیں، چوتھی اننگز میں اسپنرز سے اٹیک کروایا جاتا لیکن جب میچ دیکھا توسب الٹا ہوگیا۔


ای پیپر