فوٹو بشکریہ فیس بک

افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ معطل کر دیا
11 اگست 2019 (15:07) 2019-08-11

کابل: پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیکر سیریز کھیلنے سے انکار کرنیوالے، افغانی کرکٹرز کی پشاور میں چھپ کر پریکٹس، افغان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ معطل کر دیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی دوسرے ملک میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہے، محمد شہزاد نے بغیر اجازت کے پاکستان میں پریکٹس کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی اسلئے انکا کنٹریکٹ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

محمد شہزاد سمیت افغان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی پشاور میں چوری چھپے پریکٹس کرتے ہیں۔ صحافیوں نے جب پریکٹس کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو محمد شہزاد نے منت سماجت شروع کر دی کہ بورڈ تک معاملہ نہ پہنچ جائے۔


ای پیپر