Source : Yahoo

پیپلز پارٹی کا خورشید شاہ کو بھاری اکثریت سے سپیکر قومی اسمبلی منتخب کرانے کا دعویٰ
11 اگست 2018 (18:47) 2018-08-11

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما نواز کھوکھر نے دعوی کیا ہے کہ خورشید شاہ کو بھاری اکثریت سے سپیکر قومی ا سمبلی منتخب کرالیں گے ،اپوزیشن جماعتوں اور دیگر آزاد امید واروں سے رابطہ جاری ہیں ،عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرینگے ،کوئی شنوائی نہ ہوئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن الائنس نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے خورشید شاہ کے نام پر اتفاق کیا ہے ،امید ہے تمام اپوزیشن جماعتیں خورشید شاہ کو سپورٹ کریں گی ، انہوں نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزا دامید واروں سے پیپلزپارٹی نے رابطہ کر کے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹ مانگا ہے جس کے لئے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں الیکشن 2018میں مبینہ دھاندلی پر 13اگست کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی احتجابی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔پیر 13اگست کو قومی اسمبلی کے ہونیوالے اجلاس میں دھاندلی کیخلاف شدید احتجاج کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی ایک جمہوری پارٹی ہے ،ہر مسئلے کو جمہوری طریقے سے حل کرنا چاہتی ہے ،مبینہ دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ اندر اور باہر شدید احتجاج کرینگے اگر کوئی شنوائی نہ ہوئی تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ فی الحال تحریک انصاف کیساتھ اتحاد ممکن نہیں ہے کیونکہ حالات ایسے اتحاد کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔


ای پیپر