Source : Yahoo

عمران خان کی ہم شکل کبیر خان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
11 اگست 2018 (18:35) 2018-08-11

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ہم شکل کبیر خان خیبرپختونخوا سے سامنے آ گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے کبیر خان مکمل طور پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی فوٹو کاپی ہیں جنہوں نے اپنی ا یک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں کبیر خان کہتے ہیں کہ وہ عمران خان سے ایک جلسے میں ملے ہیں اور پی ٹی آئی چیئرمین نے خود قبول کیا ہے کہ تم بالکل میرے جیسے ہو۔ کبیر خان کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔


ای پیپر