لاہور میں شہریوں کو لفٹ کو بہانے لوٹنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا
11 اگست 2018 (18:29) 2018-08-11

لاہور : لاہور میں شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والی 2 مبینہ نوسرباز خواتین اور ان کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق لاہور میں شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والی 2 مبینہ نوسر باز خواتین ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئیں۔ایک شہری قیصر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ خواتین اور ان کا ساتھی پیکو روڈ پر بلیک میلنگ کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹورتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جھانسے میں نہ آنے والوں کو زیادتی کے الزام سے ڈرایا جاتا ہے۔ پولیس نے لڑکیوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔


ای پیپر