ایف اے ٹی ایف کا وفد پیر کو پاکستان پہنچے گا
11 اگست 2018 (17:10) 2018-08-11

اسلام آباد:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا وفد سرکاری دورے پر پیر کوپاکستان پہنچے گا ۔ وزارت داخلہ نے وفد کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا، وفد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے 12 نکات کا جائزہ لے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا وفد 13 اگست بروز پیر پاکستان پہنچے گا وزارت داخلہ نے وفد کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، ایف اے ٹی ایف کا وفد نیکٹا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بریفنگ لے گا اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے وفد 12 نکات کا جائزہ لے گا ۔


ای پیپر