Source : Yahoo

تحریک انصاف کا چائے والا ایم این اے گل ظفر کروڑ پتی نکلا
11 اگست 2018 (16:53) 2018-08-11

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والا چائے والا ظفرعلی خان کروڑ پتی نکلا۔ ظفر علی خان کی سوشل میڈیا پر چائے بناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس سے یہ تاثر عام ہوا تھا کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والا ظفر علی خان ایک چائے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر علی خان دراصل ایک کروڑ پتی شخصیت ہیں جنہوں نے الیکشن کمیشن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ گل ظفر کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے اثاثوں میں ایک کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے جب کہ ان کے پاس ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے 2 گھر اور زرعی زمین بھی ہے۔

ظفر علی خان ایک نام کسٹم پیڈ گاڑی، 10 تولہ سونے مالک ہیں جب کہ ان کے بینک اکانٹ میں 20 لاکھ روپے ہیں اور 10 مالک روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔نومنتخب رکن قومی اسمبلی ظفر خان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے ہیں جب کہ ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 14 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گل ظفر علی خان کی چائے بنانے کی ویڈیو ان کے الیکشن جیتنے کے بعد کی ہے۔


ای پیپر