Source : Yahoo

بھارت کےخلاف بھرپورتیاری سے میدان میں اتریں گے:سرفراز احمد
11 اگست 2018 (16:18) 2018-08-11

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپینزٹرافی کے بعدپہلی باربھارت سے مقابلہ ہوگا،ایشیا کپ میں بھارت کےخلاف اچھا کھیل پیش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ بھارت کےخلاف بھرپورتیاری سے میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بھرپور فارم میں ہے۔کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم ہو یا کوئی اور اس کو ہرانے کے لئے میدان میں اتریں گے۔کوشش کریں گے کہ چیمپینزٹرافی کی طرح ایشیا کپ میں بھی بہترین کارکردگی پیش کرکے ایونٹ جیت کر قوم کو تحفہ دیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا عمران خان کی تقریب حلف برداری میں دعوت کا علم نہیں۔


ای پیپر