نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی 15اگست کو حلف اٹھائیں گے
11 اگست 2018 (13:34) 2018-08-11


لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا، اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو بھجوا دی گئی ہے نگران وزیر قانون پنجاب ضیاء رضوی کے مطابق15 اگست کو نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے ۔


سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 16 اگست کو خفیہ رائے شماری کے ذریعہ کیا جائے گا جبکہ 17 اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ گورنر پنجاب گورنر ہائوس میں نو منتخب وزیراعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے ۔


ای پیپر