سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہو گا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
11 اپریل 2021 (21:42) 2021-04-11

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پیر 12 اپریل کو 30 شعبان المعظم ہو گی اور پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا اور اس ضمن میں فلکیاتی مشاہدات سے بھی چاند کی تلاش کی گئی لیکن مقررہ وقت میں چاند دیکھنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔

اس سے قبل سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے بھی ملک بھر کے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی صورت میں اس کی شہادت ضرور جمع کرائے تاہم مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پیر 12 اپریل کو 30 شعبان المعظم ہوگی اور پہلا روزہ 13 اپریل منگل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کو ہو گا جبکہ اسی روز زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے جبکہ اس مقصد کیلئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے وفاقی حکومت سے تکنیکی معاونت بھی طلب کر رکھی ہے۔ 


ای پیپر