’میں مٹھائی لے کر اسجد ملہی کے گھر جاﺅں گی‘ نوشین افتخار کا اعلان
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
11 اپریل 2021 (19:13) 2021-04-11

ڈسکہ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کے گھر مٹھائی لے کر جائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں شکست کھانے والے امیدوار علی اسجد ملہی نے کامیاب امیدوار نوشین افتخار کو مبارکباد دی جس پر خاتون امیدوار نے تشکر کا اظہار کیا۔ نوشین افتخار نے آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈسکہ کو ایک بار پھر مبارکباد دیتی ہوں، میں نے سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے اور میں عوام کی خدمت کیلئے پرعزم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ علی اسجد ملہی کو پیغام ہے، اقتدار کی لالچ میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہئیں، میری یہی خواہش تھی کہ الیکشن اسی طرح پرامن ہوتا۔ انہوں نے اسجد ملہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبارکباد دینے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور میں مٹھائی لے کر آپ کے گھر آﺅں گی۔ 


ای پیپر