Jahangir Tareen, Bilawal Bhutto, PPP, Maula Bakhsh Chandio, PTI, PM Imran Khan
11 اپریل 2021 (16:48) 2021-04-11

کراچی: رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود سب سے بڑا سرپرائز ہے ، جہانگیر ترین اگر ملنے آئیں گے تو کوئی قباحت نہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جہانگیر ترین علم اور فہم والے ہیں ان پر کوئی بندش نہیں ، بلاول بھٹو بھی آزاد ہیں وہ پوری دنیا سے مل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ امن میں رہتی ہے اور کوشش کرتی رہتی ہے ۔ کبھی نتائج جلدی آ جاتے ہیں اور کبھی دیر سے آتے ہیں ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت نے جو پیش گوئی کی ہے وہ پوری ہوتی ہے ، استعفوں کا معاملہ تو پہلے تھا ہی نہیں پی ڈی ایم کی باقی جماعتوں نے خود اس کو مسئلہ بنایا ۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اتحاد دباؤ سے نہیں باہمی مفاہمت سے چلتے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کبھی اصولوں سے ہٹ کر سیاست نہیں کی ، استعفوں کے معاملے پر اتحاد توڑ دینا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ویکسین فری ہے اور ہمارے یہاں کاروبار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوتھی لہر آنے والی ہے جس کیلئے پہلے تیاری کرنی چاہیے ۔ ویکسین فری کرنی چاہیے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔

رحمان ملک نے کہا کہ این اے 249 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں ، پیپلز پارٹی نے صوبے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف منصوبے بنائے ہیں ۔ امید ہے اس ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوگا ۔


ای پیپر