Pakistan, Ramadan, Eid, PTI government, Tahir Ashrafi, PM Imran Khan
11 اپریل 2021 (13:58) 2021-04-11

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہی دن رمضان اور ایک ہی دن عید کا اعلان کریں گے ، رویت پر اتفاق کے لئے اجلاس پشاور میں بلایا گیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں کسی مسجد اور مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا ، عبادت اور احتیاط ساتھ ساتھ ہونی چاہیے ۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ حکومت کسی مدرسے یا مسجد پر قبضہ نہیں کر رہی ۔ ملک میں کہیں بھی مساجد یا مدارس کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف مساجد کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا پروپیگنڈا کیا گیا ، آج مدرسہ اور مسجد پہلے سے زیادہ محفوظ ہے ۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ رمضان میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے ، گزشتہ سال کی کورونا ایس اوپیز پر اس بار بھی عمل درآمد ہوگا ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نمازی مساجد میں ماسک کا استعمال کریں ، گھر سے وضو کرکے آئیں اور جائے نماز ساتھ لائیں ۔ اس کے علاوہ نماز کے دوران مناسب فاصلے کا بھی خیال رکھا جائے ۔


ای پیپر