Tabraiz Shamsi, ‘Shoe Dialing’ celebration, style, social media, Pakistan, match
11 اپریل 2021 (12:46) 2021-04-11

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی بالر کو وکٹ لینے کے بعد جوتے کان کے ساتھ لگانا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر صارفین نے شمسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

کسی نے لکھا کہ یہ بہت شرم ناک حرکت ہے تو کسی نے شمسی کو عجیب ترین کرکٹر قرار دے دیا ۔ ایک صارف نے لکھا کہ سب پیسے جمع کر کے شمسی کو نیا فون لے دیں تو کسی نے کہا کہ محمد رضوان نے شمسی کی سیلیبریشن کا صحیح جواب دیا ۔

واضح رہے کہ لیفٹ آرم اسپنر نے محمد حفیظ اور فخر زمان کو آوٹ کرنے پر جوتا اتار کے کان کے ساتھ لگایا تھا ۔

خیال رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز کا بھی فاتحانہ آغاز کر دیا ۔ 189 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے آخری اوور میں مکمل کیا ۔

شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر محمد رضوان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ، انہوں نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف نے جاریحانہ 30 رنز بنائے ۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے مرکرم 51 جبکہ کلاسن 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، چار میچز کی سیریز میں پاکستان نے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔


ای پیپر