عمران خان کے آخری الفاظ ؟انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سب بتا دیا
11 اپریل 2020 (22:49) 2020-04-11

لندن :انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ فائیو کے مقابلوں سے بہت لطف اندوز ہوئے۔مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے، تمام غیرملکی کھلاڑی جان گئے ہیں کہ وہ اب پاکستان میں محفوظ ہیں۔

انہوں نے اپنے دورِ کرکٹ کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پاکستان کے خلاف کھیلتے تھے تو اس وقت پاکستان کے پاس عظیم باولرز ہوا کرتے تھے۔مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری مرتبہ 2000 میں پاکستان میں خطرناک باولنگ اٹیک کا سامنا کیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بتایا کہ اْن کی عمران خان سے ایک طویل نشست ہوئی تھی.

عمران خان نے آخری الفاظ کہے تھے ’ایک دن میں جیت جاوں گا‘ اوروہ جیت گئے۔انہوں نے قومی کرکٹر بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے کھلاڑی اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔سابق انگلش کپتان نے یہ بھی کہا کہ 2009 کے حملے کے باعث پاکستان میں 7 یا 8 سال بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہوئی، ہر نقطہ نظر سے پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کھیلنا ا?سان نہیں تھا۔پاکستانی کھلاڑی مسلسل گھروں سے دور رہتے اور خالی میدانوں میں کرکٹ کھیلتے تھے۔


ای پیپر