رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئیگا؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
11 اپریل 2020 (22:23) 2020-04-11

لاہور :محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو بروز جمعہ نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 23 اپریل جمعرات کو شعبان کی 29 ویں تاریخ ہوگی اور چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان 1441 کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتے کو ہوگا،ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش 23 اپریل بروز جمعرات صبح کے وقت ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 23 اپریل کو اجلاس طلب کرے گی۔


ای پیپر