لاہور میں کن کن علاقوں کو ریڈ زون قرار دیاگیا ؟
11 اپریل 2020 (20:40) 2020-04-11

لاہور : لاہور کے متعدد علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انہیں بھی بند کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اس سے قبل بھی اعلان کیا تھا جن علاقوں میں کرونا کیسز سامنے آئیں گے اس علاقے کو مکمل طو رپر بند کردیا جائے گا ، لاہور میں لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے پرمتعدد رہائشی آبادیاں بھی کرونا وائرس کی زد میں آنے لگیں ، 18 آبادیاں ریڈ زون قرار ، 14آبادیوںکو سیل کر دیا گیا ۔ایک معروف ہائوسنگ سوسائٹی کے انٹر ی گیٹ سیل کر دیے گئے ۔ انٹری گیٹ پر موجودہ سکیورٹی گارڈز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شمالی لاہور کی آبادیوں چاہ میراں، مصری شاہ، سنگھ پورہ،مکھن پورہ،مغل پورہ،غازی آباد میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی تصدیق ہوئی جس پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت حرکت میں آگئے اور ان آبادیوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے ان آبادیوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے یہاں آنے جانے پر پابندی ہے اور یہاں ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جو سرکاری حکام کیساتھ مل کر فرائض سرانجام دیں گے یہ نوجوان سرکاری حکام کیساتھ مل کر لوگوں کو ادویات، کھا نا اور دیگر چیزیں بازار سے لا کر دیں گے۔


ای پیپر