مودی کی مقبوضہ کشمیر کیخلاف گھنائونی سازش ،شاہ محمودقریشی کا اہم انکشاف
11 اپریل 2020 (19:36) 2020-04-11

اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے،جھوٹے دعوئوں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے .

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے،جھوٹے دعوئوں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ، گزشتہ 5 سالوں کے دوران بھارتی اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے۔

 

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا سارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ بھی منفی رہا ہے، لاکھوں لوگوں کی دہلی سے نقل مکانی دیکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے دعوئوں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ، گزشتہ 5 سالوں کے دوران بھارتی اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہوا ہے.


ای پیپر